
اسلام نے بچوں کی تربیت پر بہت زور دیا ہے۔ بچوں کی عمر کا ابتدائی حصہ سیکھنے کے عمل میں زیادہ تاثیر گذار شمار ہوتا ہے۔ ماہر نفسیات کے مطابق بچے کسی بڑے کے مقابلے میں بہتر طریقے سے اپنے پورے حواس کے ساتھ چیزوں کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
چونکہ بچے اس عمر میں سیکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں تو ہمیں ان کی تربیت اور سکھانے کے عمل میں صحیح اور مفید روشوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔


































