Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

بچے اسکول جانے کے لیے صبح سویرے کیوں نہیں جاگتے؟

س: صبح سویرے بچے کو اسکول بھیجنے کے لیے جگاتے وقت ایسا کیا کروں جس سے وہ آسانی سے جاگ جائے؟حالانکہ وہ رات جلدی سوجاتا ہے لیکن پھر بھی صبح کافی دیر تک سوتا رہتا ہے۔   

کھانے اور سونے کے درمیان فاصلہ ضروری ہے*
بچے سونے کے وقت، کھانا نہ کھائیں یعنی ایسا نہ ہو کہ کھانا کھائیں اور فوری سو جائیں بلکہ کھانے اور سونے کے درمیان فاصلہ ہونا چاہیے۔

دن بھر کا کام بچے کی عمر کے مطابق ہو*
دن میں کوئی ایسی سرگرمی نہ کروائیں جس سے بچے کی ساری کی ساری توانائی جاتی رہے ایسے جیسے اس کی جان ہی نکل گئی ہو بلکہ یہ اس کی عمر کے مطابق ہو۔ بچہ بالکل تھکا ہوا ہو اور پھر سوئے ایسا نہیں ہونا چاہیے اگر ایسا ہوا تو ممکن ہے وہ صبح جلدی نہ جاگے۔

بچے کو آنے والے دن کے لیے کوئی نہ کوئی امید دلائیں*
بہت اچھا ہے کہ سونے سے پہلے بچے کو کل کے بارے میں کوئی امید دلائیں۔مثال کے طور پر کل ہم سیر و تفریح کے لیے جائیں گے۔ پارک چلیں گے وغیرہ۔ ایسے جملات بچے کو ذہنی طور پر آمادہ کرتے ہیں اور وہ پھر ذہنی آمادگی کے ساتھ بیدار ہوتا ہے۔

بچے کو ایک دم جگانے کی کوشش نہ کریں*
بچے کو ایک دفعہ بیدار نہ کریں یعنی ایسا نہ ہو کہ اس کے سر پر ہی کھڑے ہو جائیں اور جب تک وہ بیدار نہ ہو اسے نہ چھوڑیں بلکہ بچے کو چند مراحل میں بیدار کریں۔

جاگنے کے وقت بچے میں گھبراہٹ اور ڈر پیدا نہ کریں۔
ایسا نہ کہیں: اٹھو اٹھو دیر ہوگئی، استاد سزا دے گا، ناشتہ ٹھنڈا ہو رہا ہے وغیرہ۔

بچے کو جگانے والا کون ہو؟*
جو شخص بچے کو جگا رہا ہے وہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔کبھی بچے کو والد اور کبھی والدہ بیدار کریں۔ خود یہ تنوع بہت مفید اور جاگنے میں اس کی یکسوئی کو توڑے گا۔

بچے کے جاگنے میں گھریلو ماحول کیسے معاون ثابت ہوتا ہے؟*
صبح بچے جب جاگیں تو گھریلو ماحول خوشگوار ہونا چاہیے کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی کسی کونے میں سویا ہوا ہے تو کوئی کہیں یا ماں بولے شور شرابہ نہ کرو، آرام سے رہو آپ کا چھوٹا بھائی سویا ہوا ہے۔ اسے نہ جگاؤ۔ گھریلو ماحول بجھا بجھا، افسردہ اور غمگین نہ ہو بلکہ گھر کا عمومی ماحول خوشگوار، تازہ اور پُر نشاط ہونا چاہیے۔

بچے کے دیر جاگنے میں اسکول کے ماحول کا کردار*
بچے کے صبح لیٹ جاگنے میں اسکول کے پروگراموں اور ماحول کا بھی ہاتھ ہے۔ اگر اسکول کے پروگراموں اور ماحول میں صرف اور صرف پڑھائی ہو تو بچے بڑی مشکل سے ہاتھ پکڑائیں گے۔

بچوں کی پسندیدۃ سرگرمیاں جو کہ کھیل ہے اگر اس ماحول میں نہ ہوں، استاد کا رویہ نامناسب ہو یا اسکول کا ماحول ناخوشگوار اور افسردہ کرنے والا ہو تو بچہ کبھی بھی اس میدان میں قدم نہیں رکھے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular