Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

حماس کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ انتخاب آخری مرحلے میں داخل

دوحہ : حماس اپنے نئے سربراہ کے انتخاب کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جہاں دو اہم رہنما خالد مشعل اور خلیل الحیہ اس عہدے کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔
حماس اپنے سیاسی دفتر کے سربراہ کے چناؤ کے لیے اندرونی انتخابات کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ مقابلہ دو سینئر رہنماؤں خلیل الحیہ اور خالد مشعل کے درمیان محدود ہو گیا ہے۔ حماس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تینوں علاقائی حلقوں میں انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہے اور حتمی مرحلہ جاری ہے، جبکہ نئے سربراہ کا اعلان ماہ رمضان میں ہی کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ سربراہ ایک غیرمعمولی انتخابی دور کے تحت ایک سال کے لیے سیاسی دفتر کی قیادت کریں گے، جس کے بعد چار سالہ مدت کے لیے نئے انتخابات متوقع ہیں۔ حماس کے مطابق یہ انتخابات اندرونی قانونی جواز کی تجدید اور اسرائیل کے ہاتھوں سیاسی بیورو، شوریٰ کونسل اور عسکری قیادت کے درجنوں ارکان کی شہادت کے بعد خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے ہو رہے ہیں۔ نئے سربراہ کو امریکا اور اسرائیلی حکام کی جانب سے حماس کو غیر مسلح کرنے کے مطالبات کا سامنا ہوگا، جبکہ حماس کا عسکری ونگ ہتھیار ترک کرنے کو مسترد کرتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular