Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

*پاؤں کی تکلیف کو دور کرنے کے لیے کیا کریں ؟‎*

اگر آپ پاؤں کی تکلیف میں مبتلا ہیں تو اس درد کو لے کر پریشانی میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے یہ عام سی تکلیف ہے جو اکثر اوقات جوتے کے پاؤں میں فٹ نہ آنے ، شدید سردی ، انگوٹھے پر چوٹ لگنے یا زخم بن جانے ، کسی چیز کو ٹھوکر مارنے، ناخن کے اندر کی طرف بڑھ جانے یا کسی قسم کے انفکشن کی وجہ سے ہو سکتی ہے ذیابیطس بھی پاؤں اور پنجے میں درد کا باعث بن سکتی ہے.

پاؤں میں تکلیف چلنے پھرنے میں مشکل کا باعث بنتی ہے . تکلیف اور ورم کے ساتھ ساتھ پاؤں کے سن ہونے اور پاوؤں میں جلن ہونے جیسی علامات بھی ہو سکتی ہیں . اس تکلیف کو اپنا معیار زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہ دیں کیونکہ بہت سے آسان اور موثر نسخے اس تکلیف سے نجات دلانے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں .

چوٹ لگنے اور ٹراما کے باعث ہونے والے درد کو دور کرنے کے لیے برف کی ٹکور بہترین طریقہ ہے . کم درجہ حرارت ورم کو کم کرکے اور وقتی طور پر اعصاب کو سن کر کے تکلیف میں فوری آرام فراہم کرتا ہے .
تکلیف کی صورت میں پاؤں کو آرام دینا بھی بے حد ضروری ہے . زیادہ چلنے پھرنے اور پاؤں کے زیادہ استعمال سے گریز کریں . جب تک مکمل آرام نہ آجائے ورزش ، واک اور جوگنگ سے بھی اجتناب کریں ، لیٹتے وقت پاؤں کی سطح کو اونچا کرنے کے لیے پاؤں کے نیچے کوئی بھی نرم چیز رکھ لیں .

اس کے علاوہ گرم پانی میں ٹیبل سالٹ یا ایپسم سالٹ ڈال کر اس پانی سے پاؤں کی ٹکور بھی تکلیف دور کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے . گرم پانی پاؤں کے متاثرہ حصے میں خون کی روانی کو بہتر بنا کر درد میں آرام فراہم کرتا ہے جبکہ نمک متاثرہ حصے پر موجود کسی بھی قسم کے زخم یا انفیکشن کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتا ہے.

نرمی سے مساج بھی تکلیف کو دور کرنے اور خون کی روانی کو بہتر بنا کر ورم سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے .

سرسوں ، ناریل یا زیتون کے تیل کو نیم گرم کرکے پانچ سے دس منٹ تک مساج کریں اس سے درد میں آرام کے ساتھ ساتھ پاؤں ہلانے جلانے اور حرکت کرنے میں بھی مدد ملے گی .

ہلدی کا استعمال بھی بہترین نسخہ ہے ہلدی میں موجود کرکیومن اینٹی انفلا میٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل ہونے کے باعث درد اور ورم کو دور کرنے کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے .

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular