
بچے کن چیزوں کو سننا پسند کرتے ہیں
چھوٹے بچے ہمیشہ طویل بیانات کے مقابلے میں چھوٹے جملات اور ہم ردیف و قافیہ چیزیں مثلاََ اشعار، گیت، ترانے یا قصیدے کو پسند کرتے ہیں اور ان کو سُر اور دھن والی چیزیں اپنی طرف زیادہ جذب کرتی ہیں لہذا ایک مربی کے لیے ضروری ہے کہ بچوں کو مخاطب کرنے اور سکھانے کے دوران اشعار سے زیادہ فائدہ اٹھائے۔


































