
بچے کو کمپیوٹر گیمز سے دور کرنے اور اس نشے کے علاج کے لیے گھر کے ماحول کو آرام دہ بنائیں۔ بغیر کسی شک و تردید کے گھر کے ماحول کو جذاب بنانے کے بنیادی طریقوں میں ایک طریقہ گھر کی فضا میں پیار و محبت کا پیدا کرنا ہے۔ ایسا گھر جس میں باہمی اپنائیت نہ ہو اس گھر کا ماحول انسان کو تھکا دیتا ہے۔
بچہ ایسے گھر سے جس میں آرام و سکون نہ ہو اس سے فراری ہوتا ہے۔ بچوں کا گھر سے فرار کبھی گھر سے باہر جانے کے شکل میں ہوتا ہے اور کبھی سوشل میڈیا میں مشغول ہو جانے کی صورت میں۔ کمپیوٹر گیمز ہمارے بچوں کو گھر کے خشک ماحول سے دور کر دیتی ہیں اور اسے ایسے ماحول میں لے جاتی ہیں جو گھر کے افسردہ ماحول سے زیادہ پُرسکون ہوتا ہے۔
تربیتمیںکھیلکاکردار


































