
واشنگٹن : امریکا نے یوکرین کو لال جھنڈی دکھادی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ہم یوکرین کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے لیکن اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجیں گے۔ ہماری افواج یوکرین میں روسی افواج کے ساتھ نہیں لڑ رہیں اور نہ ہی اس میں شامل ہوں گی۔ انہوں نے کانگریس پر زور دیا کہ یوکرین کی عوام کے دفاع کے لیے مزید اسلحے اور امداد کی منظوری دے۔ ہم نے روس کے جھوٹ کا مقابلہ سچ سے کیا۔ پیوٹن اب دنیا میں پہلے سے زیادہ تنہا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے جو کیا ہے دنیا انہیں ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے۔


































