Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

اسد حکومت کا تختہ ہم نے الٹا، نیتن یاہو کا اعتراف

تل ابیب : صیہونی وزیراعظم نے بشارالاسد حکومت کا تختہ الٹنے میں اپنے کردار کا اعتراف کرلیا اور شام کا سرحدی علاقہ اسرائیلی قبضے میں کرنے کا اعلان بھی کیا۔ نیتن یاہو نے شام کے سقوط کو اسرائیل کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا شام میں انقلاب اسرائیل کے حزب اللہ اور ایران کے خلاف سخت حملوں کا نتیجہ ہے۔ بنیامین نیتن یاہو نے کہا مشرق وسطی کے لیے آج تاریخی دن ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ بشار حکومت کی اسرائیل کے خلاف مزاحمتی محاذ میں مرکزی حیثیت رکھتی تھی۔ نیتن یاہو نے کہا کہ عربوں نے اسرائیل کے خلاف چار جنگیں لڑیں جنگوں میں شامل مصر اور اردن نے اسرائیل سے معاہدے کرلئے جبکہ عراق اور شام کو اسرائیل نے تباہ کردیا۔ اسرائیل کسی دشمن فورس کو اپنی سرحدوں پر پنپنے نہیں دے گا۔ نیتن یاہو نے شام کا سرحدی علاقہ اسرائیلی قبضے میں کرنے اور وہاں ایک ملٹری زون قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular