
واشنگٹن :امریکی سینیٹر بیرنی سینڈرز نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو بدترین قتل عام قرار دے دیا. امریکی سینیٹر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اسرائیلی وزیردفاع کہتا ہے کہ غزہ میں انسان نما جانوروں سے لڑرہے ہیں اور ہم سب واقعی غزہ کے مسئلے پر انسان نما خاموش جانور بن گئے ہیں۔ غزہ کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی شرمناک ہے۔ مان لیتے ہیں حماس ایک دہشت گرد جماعت ہے تو کیا اس بنیاد پر کسی کو یہ حق مل جاتا ہے کہ وہ لاکھوں کی آبادی پر بمباری کرے ان کا قتل عام کرے انہیں بھوک سے مارے ۔ انہیں بمباری سے مارے کیا یہ واقعی شرمناک نہیں ہے ۔ یہ شرمناک ہے اور افسوسناک ہے اور میرے خیال سے تو غزہ میں قتل عام ہورہا ہے۔


































