
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حیرانی دور کر دی۔ عباس عراقچی نے ٹویٹ کیا کہ ہم اس لیے نہیں جھکتے کیوں کہ ہم ایرانی ہیں۔ اسٹیو وٹکوف نے امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حیران ہیں کہ امریکا کے تمام تر دباؤ کے باوجود ایران نے ابھی تک واشنگٹن کے مطالبات کیوں نہیں مانے۔


































