
ایک بہن کی قدر کا اندازہ اس سے پوچھیے جس کی بہن نہیں ہے۔
زندگی کی قدر و قیمت اس سے پوچھیں جو لب مرگ ہے۔
تندرستی کی قدر بیمار سے پوچھیں۔
1سال کی قدرو قیمت اس اسٹوڈنٹ سے پوچھیں جو فائنل امتحان میں فیل ہو گیا ہو۔
9 ماہ کی قدر و قیمت اس ماں سے پوچھیے جس کا بچہ مردہ پیدا ہوا ہو۔
1منٹ کی قدر و قیمت اس سے پوچھیے جو ہوائی جہاز پر سوار ہونے سے رہ گیا ہو۔
1سیکنڈ کی قدر و قیمت اس سے پوچھیے جو کسی ایکسیڈنٹ میں صحیح و سالم بال بال بچ گیا ہو۔
یاد رکھیں! وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا
لہذا اپنے ایک ایک سیکنڈ کی قدر اور اس سے بھرپور استفادہ کریں۔


































