
واشنگٹن: امریکی ریاست کنٹیکی کے شہر لوئز ولی کے مضافاتی علاقےمیں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا، فائرنگ کا واقعہ اولڈ نیشنل بینک پر صبح ساڑھے 8 بجے پیش آیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، ایک پولیس اہلکار سمیت 6 زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے یونیورسٹی اسپتال پہنچایا گیا.


































