دوحہ : قطر کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال جاری ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق قطری حکام مختلف دارالحکومتوں کے درمیان رابطے کر رہے ہیں تاکہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی راہ ہموار کی جاسکے۔
ترجمان نے کہا کہ قطری حکام کو امریکی انتظامیہ کے عہدیداروں کی جانب سے یقین دہانیاں موصول ہوئی ہیں کہ واشنگٹن کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے۔ قطر کا کہنا ہے کہ خطے میں استحکام کے لیے علاقائی حل اور ایسا بین الاقوامی اتفاقِ رائے ضروری ہے جو آبنائے ہرمز سمیت اہم آبی گزرگاہوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
ادھر قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن و سلامتی بار بار کشیدگی اور جوابی کارروائیوں کے چکر سے قائم نہیں ہوسکتی۔ قطری وزیراعظم کے مطابق کوئی بھی ایسا سیکیورٹی نظام قابلِ قبول نہیں جو کسی ریاست کو عدم تحفظ کا شکار چھوڑ دے۔ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ خطے میں ایسا نظام درکار ہے جہاں ریاستوں کی خودمختاری کا احترام ہو اور کوئی ملک دوسرے کے لیے خطرہ نہ بنے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا ایران کیساتھ کسی معاہدہ پر پہنچنا چاہتا ہے، قطری…
امریکا ایران کیساتھ کسی معاہدہ پر پہنچنا چاہتا ہے، قطری ترجمان
-
Raza Musani
- ستمبر 21, 2026
- بین الاقوامی خبریں
- 8
- 0 minute read

































