
واشنگٹن : امریکا نے حماس کے معاہدے کے تحت ہتھیار ڈالنے پر کسی حد تک عام معافی کی پیش کش بھی کردی۔ قطری میڈیا گروپ الجزیرہ کے مطابق واشنگٹن میں امریکا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حماس کے کئی ارکان اسلحہ ترک کرنے پر بات کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ وہ معاہدے کے تحت ہتھیار ڈال دیں گے۔ اسلحہ ترک کرنے کے بدلے کسی حد تک عام معافی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حماس نے اسلحہ ترک نہ کیا تو یہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت کو اکتوبر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے کی بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔


































