
تہران: امریکا نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر ایرانی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔ جبکہ ایران نے اسے قذاقی قرار دیتے ہوئے جلد جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی مال بردار بحری جہاز کا نام ’توشکا‘ ہے۔ اسے امریکی بحریہ نے انجن روم میں سوراخ کرکے روکا۔ جہاز امریکی تحویل میں ہے۔ امریکی سینیٹ کام نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی۔
ایرانی فوجی ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہاہےکہ ایرانی بحری جہاز پر فائرنگ اور اسے تحویل میں لینا جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی اور سمندری راہزنی ہے۔ اس اقدام کا جواب جلد دیا جائے گا۔


































