Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ایران پر اسلحہ پابندیوں میں توسیع کیلئے امریکا کی بھاگ دوڑ

سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرکے رائے شماری کا مطالبہ،یران پر پابندیوں میں توسیع کی غرض سے رواں ماہ اجلاس کا کوئی امکان نہیں ،صدر سلامتی کونسل
پابندی میں توسیع کی گئی تو جوہری سمجھوتا اپنی موت مر جائے گا،ایران،امریکا اپنے حقوق کی بات تو خوب کرتا ہے مگر فرائض پر توجہ نہیں کرتا ،روس کا طنز
واشنگٹن/تہران(نیوز ڈیسک) امریکا نے ایران پر اسلحہ پابندیوں میں توسیع کی کوششیں تیز کردی ہیں،ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگرپابندیوں میں توسیع ہوئی تو جوہری معاہدہ ختم ہوجائے گا،جبکہ سلامتی کونسل نے ایران کے معاملے پررواں ماہ کسی اجلاس کا امکان مسترد کردیا ہے، امریکا نے سلامتی کونسل سے اپنی قراردادپر رائے شماری کیلئے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی ،امریکی درخواست میں ایران پر اسلحہ جاتی پابندیوں میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے جو رواں سال اکتوبر میں ختم ہورہی ہیں، سلامتی کونسل کے چیئرمین نے واضح کیا ہے کہ ایران پر اسلحہ جاتی پابندیوں میں توسیع کی غرض سے سلامتی کونسل کے اجلاس کا کوئی امکان نہیں ، نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباوکی پالیسی کے تحت سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں میں توسیع کیلئے تگ و دو شروع کردی ہے،ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران پر عائد اسلحہ کی فروخت پر پابندی میں توسیع کی گئی تو جوہری سمجھوتا ہمیشہ کیلئے اپنی موت آپ مر جائے گا،انھوں نے جوہری سمجھوتے کے یورپی شراکت داروں کے بارے میں سوال کیا کہ وہ اس صورت میں کیا کریں گے اور انھیں کیا کرنا چاہیے،وہ یہ کہ اپنے وقار کا تحفظ کریں اور کثیرالجہتی کی حمایت کریں یا سبکی کو قبول کریں اور یک طرفہ کی حمایت کریں، امریکا سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی یہ تشریح کررہا ہے کہ وہ جوہری سمجھوتے سے دستبرداری کے باوجود بدستور اس کا حصہ ہے اور وہ ایران کے خلاف مزید سخت پابندیاں عاید کردے گا،ادھر روسی سفارتکار کہتے ہیں کہ امریکا سلامتی کونسل کی قرار داد2231 میں ایران کے خلاف اپنے حقوق کی بات تو خوب کرتا ہے مگر فرائض کی جانب کوئی اشارہ تک نہیں کرتا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular