
واشنگٹن : امریکا کے جنگی جنونی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا ہے۔ ایرانی بحریہ کو مکمل طور پر ختم کردیں گے۔ ایرانی میزائل تباہ اور صنعت زمین بوس کردیں گے۔ یقینی بنائیں گے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کا دفاع اولین مقصد اور ترجیح ہے۔ ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ایران نے جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کررہا ہے۔ یہ امریکا اور دیگر ممالک کے لیے خطرہ ہیں.


































