
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا قرار دینے کے اعلامیہ پر دستخط کر دیئے۔
ٹرمپ کے دستخط کے بعد خلیج میکسیکو کو باضابطہ طورپر خلیج امریکا کا نام دے دیا گیا، امریکی صدر نے کینیڈا کو 51 ویں ریاست بنانے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔
خیال رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی کہا تھا کہ وہ خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا کا نام دیں گے۔
علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دوسرے ملکوں کو امریکا سے فائدہ نہیں اٹھانے دوں گا، ایران سے جنگ کی بجائے جوہری معاہدے کو ترجیح دوں گا۔


































