Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

ایران جنگ پر امریکی صدر اور پوپ لیو آمنے سامنے آگئے

واشنگٹن : ایران جنگ نے امریکی صدر اور پوپ لیو کو آمنے سامنے کھڑا کردیا۔ ٹرمپ نے پوپ لیو کی توہین پر ان سے معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے۔ پوپ نے امریکی صدر کی ایران کے خلاف دھمکیوں کی مذمت کی تھی اور کہاتھا کہ اب جنگ نہیں مذاکرات کا وقت ہے۔ یسوع امن کے بادشاہ ہیں انہیں جنگ کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ جس پر ٹرمپ نے کہا کہ پوپ جرائم اور دیگر چیزوں کے حوالے سے بہت کمزور ہیں۔ پوپ نے ٹرمپ کے ردعمل پر واضح کیا کہ وہ کسی دباؤ یا خوف کے بغیر اپنے مذہبی اور اخلاقی مؤقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ انجیل کے پیغام کو کھل کر بیان کرتے رہیں گے کیونکہ یہ ان کا مذہبی فریضہ ہے اور چرچ کی بنیادی ذمہ داری بھی یہی ہے کہ وہ امن، انصاف اور انسانی وقار کے حق میں آواز بلند کرے۔ ٹرمپ نے پوپ کے جواب پر ایک بار پر پھر کہا کہ وہ محض پوپ کی تنقید کا جواب دے رہے ہیں۔ ان کے پاس معافی مانگنے کی کوئی وجہ نہیں۔
دوسری جانب اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا کہنا ہے کہ پوپ لیو پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید ناقابل قبول ہے۔ پوپ کیتھولک چرچ کے سربراہ ہیں اور یہ درست اور مناسب ہے کہ وہ امن کا مطالبہ کرتے ہیں اور ہر قسم کی جنگ کی مذمت کرتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular