واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ غزہ میں ایک بڑا فوجی اڈہ تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ مستقبل کی بین الاقوامی استحکام فورس کو وہاں تعینات کیا جا سکے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق مجوزہ اڈا ساڑھے تین سو ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہوگا اور وہاں پانچ ہزار تک اہلکاروں کی گنجائش رکھی جائے گی۔ یہ اڈہ کثیر القومی فورس کے آپریشنل مرکز کے طور پر بورڈ آف پیس کے تحت کام کرے گا۔ اخبار کے مطابق منصوبے میں مرحلہ وار ایک مضبوط فوجی کمپاؤنڈ کی تعمیر شامل ہے جس کا حجم تقریباً چودہ سو ضرب گیارہ سو میٹر ہوگا۔ اس مقام پر چھبیس بکتر بند نگرانی ٹاورز، چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ رینج، زیرزمین بنکرز، فوجی سازوسامان کے گودام اور خاردار تار سے مضبوط حفاظتی باڑ لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اڈا جنوبی غزہ کے کم آبادی والے میدان میں تعمیر کیا جائے گا اور چند بین الاقوامی تعمیراتی کمپنیوں نے ممکنہ مقام کا دورہ بھی کیا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا کا غزہ میں ایک بڑا فوجی اڈہ تعمیر کرنے…
امریکا کا غزہ میں ایک بڑا فوجی اڈہ تعمیر کرنے کا منصوبہ
-
Raza Musani - فروری 22, 2026
- بین الاقوامی خبریں
- 2
- 0 minute read


































