
واشنگٹن: امریکا ایران پر حملہ کرنے سے خوفزدہ ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین نے صدر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی اقدام کے ناقابل تلافی نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کو آگاہ کیا کہ ایران کوئی تر نوالہ نہیں ہے، ایران میں جنگ طویل ہو سکتی ہے اور اس میں اتحادیوں سمیت امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں ہونگی، اتحادیوں کی حمایت میں کمی کی صورت میں اسلحے کی کمی کے خطرات بھی موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ ایران کو مذاکرات میں بار بار انگیج کرنے کی کوشش کر رہا اور دھمکیوں سے معاملات کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ فوجی قیادت نے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف ممکنہ جنگ نہ صرف خطے بلکہ خود امریکہ کے لیے بھی دور رس اور نقصان دہ اثرات کا باعث بن سکتی ہے۔


































