
چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کی طرف واپس آئیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران ایک جامع معاہدے تک پہنچیں گے جس میں ایٹمی معاملہ اور دیگر معاملات کا تصفیہ بھی شامل ہو گا۔ شی جن پنگ نے امریکی ہم منصب سے کہا کہ چین نے ہمیشہ یہ مؤقف اپنایا ہے کہ تمام ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے۔ چین متعلقہ فریقوں کو پُرامن حل کے لیے اپنے عزم پر قائم رہنے کی ترغیب دیتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے کشیدگی کم کرنے اور حالات کو معمول پر لانے میں مسلسل تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ چین نے متعلقہ فریقین کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ مذاکرات کا عمل جاری رکھیں۔

































