Sun Oct 18, 2026

یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

روزانہ کی خبریں

امریکا بھارت اعلامیہ، پاکستان کا امریکی سفارتکار کو طلب کرکے احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کےدورہ امریکا کے اعلامیہ میں گمراہ کن حوالوں پر امریکی سفارتکار کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اور مودی کے دورہ امریکا کے مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد بیانیے پر شدید تحفظات کا اظہارکیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا، پاکستان کے خلاف ہندوستان کے بےبنیاد بیانیے پر متنازع بیانات جاری کرنے سے گریز کرے اور پاکستان کے خلاف ہندوستان کے سیاسی بیانیے کی حوصلہ افزائی سمجھے جانے والے بیانات سے گریز کرے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون بہتر طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔ پاک امریکا اعتماد اور افہام و تفہیم دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں سراہا اور کہا کہ پاکستان لشکر طیبہ سمیت دیگر تنظیموں کو ختم کرنے کا کام جاری رکھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular