
بیجنگ : امریکا کے صدر جو بائیڈن کے جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایشیا میں امریکی سفارت کاری بالآخر ناکام ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی نام نہاد انڈو پیسیفک اسٹریٹیجی درحقیقت تقسیم پیدا کرنے، مخاصمت کو ابھارنے اور امن کو تباہ کرنے کی حکمت عملی ہے۔اس حکمت عملی کو جس طریقے سے بھی پیش کیا جائے بالآخر اس نے ناکام ہونا ہے۔امریکا آزادی اور کھلے پن کے نام پر چھوٹے گروہ تشکیل دے رہا ہے اور یہ سب کچھ اس امید پر کیا جا رہا ہے کہ چین کو روکا جا سکے۔ خاص طور پر یہ معاملہ زیادہ خطرناک ہے کہ امریکا خطے میں افراتفری پھیلانے کے لیے تائیوان کارڈ اور ساؤتھ چائنا سی کارڈ کھیل رہا ہے۔


































