
واشنگٹن : مذاکرات کے باوجود امریکا نے مشرق وسطیٰ میں مزید دس ہزار اضافی فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پینٹاگون آئندہ چند روز میں تقریباً دس ہزار اضافی فوجیوں کو مشرقِ وسطیٰ بھیج رہا ہے۔ ان میں تقریباً چھ ہزار اہلکار طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش اور اس کے ساتھ موجود جنگی جہازوں پر سوار ہیں جب کہ مزید چار ہزار دو سو اہلکار باکسر ایمفیبیئس ریڈی گروپ اور میرین کور کے دستوں کے ساتھ ماہ کے آخر تک خطے میں پہنچیں گے۔


































