
واشنگٹن : امریکا نے بحیرہ عرب میں اپنے بحری بیڑے کی جانب آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرائے جانے کا دعویٰ کردیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایرانی ڈرون مار گرایا ہے۔ ترجمان امریکی سینٹ کام ٹم ہاکنگز کا کہنا تھا کہ بحری بیڑے اور اس پر موجود عملے کے تحفظ کے لیے ایرانی ڈرون گرایا ہے۔ واقعے میں کسی امریکی فوجی یا فوجی ساز سامان کو نقصان نہیں پہنچا۔


































