
دی ہیگ : بین الاقوامی فوجداری عدالت کی صدر ٹوموکو نے عدالتی تحقیقات میں مداخلت کرنے پر امریکہ اور روس پر تنقید کی ہے اور آئی سی جی پر حملوں کو قابل افسوس قرار دیا ہے۔ جج ٹوموکو اکانے نے کہا کہ عدالت کو سخت اقتصادی پابندیوں کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جیسے کہ یہ کوئی دہشت گرد تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف بیان بازی نہیں ہے۔ ہم تاریخ کے اہم موڑ پر ہیں۔ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انصاف خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفانہ اقدامات تمام حالات اور مقدمات میں عدالت کی کارروائیوں کو تیزی سے کمزور کر دیں گے اور اس کے وجود کو خطرے میں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اپنے قانونی مینڈیٹ کو، آزادانہ اور غیر جانبداری سے بغیر کسی بیرونی مداخلت کے جاری رکھے گی۔


































