
نیویارک : نیویارک میں امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کُشنر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی وفود کے ہمراہ اہم ملاقات ہوئی ہے جو تین گھنٹے جاری رہی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات امریکی درخواست پر کی گئی۔ ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے تہران کی شرائط سے آگاہ کرنے کی غرض سے وٹکوف کی ملاقات کی درخواست قبول کی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملاقات کے دوران ایران کے دوٹوک مؤقف سے امریکی نمائندے کو آگاہ کردیا گیا۔
ادھر امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا ایک اور دور مکمل ہوگیا۔ دونوں فریقوں کے درمیان دن بھر ثالثوں کے ذریعے تفصیلی بات چیت جاری رہی۔ ہمیں امید ہےکہ یہ بات چیت تعمیری اور امید افزا ثابت ہوگی۔ ثالث اپنا کام جاری رکھیں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات اچھی رہی، یہ ایرانیوں کے مفاد میں ہے کہ ڈیل کرلیں۔ ہم دیکھیں گے کہ اس معاملے میں کیا پیش رفت ہوتی ہے۔ مستقبل قریب میں ایک اور ملاقات بھی طے کی گئی ہے۔

































