
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کینیڈا، میکسیکو، اسرائیل، انڈیا اور جاپان سمیت چالیس سے زائد ممالک پر چین کو امریکی ٹیرف سے بچنے میں مدد دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس طرح تین سو ارب ڈالر بچائے جارہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے دی گریٹ ٹرانس شپمنٹ اسکیم کے عنوان سے رپورٹ میں کہا کہ ممالک اور یورپی یونین تجارت میں 60 ارب ڈالر کے ٹیرف کی چوری کو قابل بنا رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رپورٹ شئیر کردی ہے۔ رپورٹ میں چالیس ارب ڈالر سے لے کر تین سو تین ارب ڈالر تک ترسیل کے حجم کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غیرقانونی ترسیل کے لیے چینی سامان کو دوبارہ سے لیبل لگایا جاتا ہے۔ دوبارہ پیکنگ کی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دھوکہ دہی سے امریکا میں ساڑھے چار لاکھ نوکریاں ختم ہوئیں۔ سالانہ جی ڈی پی اور وفاقی ٹیکس کی مد میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا.


































