Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

افغان سرحدی فورسز کی پاکستانی چوکیوں پر بلا اشتعال گولہ باری، پاک فوج کا بھرپور جواب

راولپنڈی : افغان سرحدی فورسز کی جانب سے چترال میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی گئی۔ افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے 5 سے 6 گھنٹے تک جاری رہا جس میں افغان فورسز کی طرف سے 35 آرٹلری راؤنڈز فائر کیے گئے تاہم پاک فوج کی جانب سے افغان فورسز کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔ دوسری جانب افغان ناظم الامور کو پاکستان کی طرف سے دو احتجاجی مراسلے تھمائے گئے۔ پہلا مراسلہ 14 اپریل کو چترال میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال توپ گولہ باری پر دیا گیا جبکہ دوسرا مراسلہ دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال پر دیا گیا۔اس کے علاوہ پاکستان نے سرحد پار فائرنگ کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت کو متعدد درخواستوں کے باوجود افغان بارڈر سکیورٹی فورسز کی اشتعال انگیزی بڑھ رہی ہے، توقع ہے سرحد پار سے فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular