Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

افغانستان میں جامعات کھل گئیں، طالبات کے داخلہ پر پابندی برقرار

کابل: افغانستان میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد جامعات کھل گئیں تاہم طالبان سیکیورٹی اہلکاروں نے طالبات کو داخل ہونے سے روک دیا۔ طالبان نے خواتین کے یونیورسٹی میں تعلیم پر پابندی گزشتہ برس اگست میں یہ کہتے ہوئے لگائی تھی کہ وزارت اعلیٰ تعلیم جامعات میں ماحول کو خواتین کے لیے شرعی احکامات اور افغان تہذیب کے مطابق ڈھال کر محفوظ بنانے پر کام کر رہے ہیں جس کے بعد پابندی ہٹالی جائے گی۔ تاہم یہ امید بندھ گئی تھی کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد جب جامعات کھلیں گی تو طالبات کو تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن آج یونیورسیٹیز کھلنے پر طالبات کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ جامعات کے مرکزی دروازے پر سیکیورٹی پر مامور طالبان اہلکاروں نے یونیورسٹی پہنچنے والی طالبات کو واپس جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تاحال پابندی برقرار ہیں جب پابندی اُٹھائے جانے کا اعلان ہوگا تب یونیورسٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ یاد رہے کہ طالبان حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زیادہ تر یونیورسٹیوں میں پہلے ہی لڑکے اور لڑکیوں کو الگ الگ دروازے سے داخل ہونے اور علیحدہ کلاسوں میں پڑھایا جا رہا تھا۔ اسی طرح طالبات کو صرف خواتین پروفیسرز یا عمر رسیدہ مرد اساتذہ کو پڑھانے کی اجازت دی گئی تھی۔ ان حکومتی ہدایات پر عمل کے باوجود طالبان نے گزشتہ برس کے وسط میں پابندی عائد کردی تھی تاہم کئی طالبان حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کی تعلیم پر پابندی عارضی ہے اور یہ جلد کھل دیے جائیں گے۔ دوسری جانب کچھ طالبان حکام کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ طالبان کے امیر ہبۃ اللہ اخوندزادہ کو مشورہ دینے والے انتہائی قدامت پسند علماء خواتین کے لیے جدید تعلیم کے بارے میں گہرے شکوک رکھتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular