
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر 7 جولائی 2023ء سویڈن میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا، اور بروز جمعہ یوم حرمت قرآن الحکیم کے عنوان سے منایا جائے گا، تمام آئمہ جمعہ والجماعت و علمائے کرام اپنے خطبات میں قرآن مجید کی عزت و عظمت پر گفتگو کریں گے، ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے عہدے داران، کارکنان سمیت تمام محبان قرآن حکیم بھرپور شرکت کریں گے، قرآن مجید کی عظمت و رفعت پر مبنی قرار دادیں بھی پیش کی جائیں گی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔


































