
نیویارک: اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ہندوستان اور پاکستان سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جو بھی تنازعات ہیں۔ وہ معنی خیز بات چیت کے ساتھ پرامن طریقے سے حل ہوسکتے ہیں۔ ہم دونوں حکومتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے پہلگام حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشت گردی کے ہر اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ترجمان ٹیمی بروس نے پہلگام کے گھناؤنے اقدام کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور ہم قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں لیکن اس موقع پر ہم کشمیر یا جموں کی حیثیت پر کوئی مؤقف نہیں اپنا رہے۔


































