
نیویارک : بچوں کو موت کی سزا دینے پر اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی مذمت کی ہے۔ اور مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب قانونی لحاظ سے کم عمر افراد کو موت کی سزا ختم کرنے کے اپنے عہد پر عمل کرے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں نے خبردار کیا کہ بچوں کو نہ تو موت کی سزا دی جائے اور نہ ہی انہیں من مانے طریقے سے گرفتار کیا جائے، کیونکہ یہ اقدام موجودہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔ گذشتہ سال سعودی عرب کے قطیف علاقے کے ایک بچے مصطفی درویش کو موت کی سزا دی گئی۔ سعودی عرب نے 18 سال سے کم عمر افراد کو موت کی سزا کو قانونی حیثیت دے رکھی ہے۔


































