
ماسکو: یوکرین کے روسی شہر بیلگوروڈ پر میزائل حملے میں 10 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین نے روس کے شہر پر بیلسٹک میزائل ویمپائر کے متعدد راکٹس برسائے جن میں سے کچھ ایک رہائشی عمارت پر لگے۔ یہ جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین کا روس پر سب سے بڑا حملہ ہے جس میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا۔ میزائل لگنے کے بعد 10 منزلہ رہائشی عمارت دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس ہوگئی اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ حملے سے قبل سائرن بجنے کی وجہ سے متعدد رہائشی عمارت سے باہر نکل آئے تھے۔


































