
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے غزہ کی سول انتظامیہ سنبھالنے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ امارات کا کہنا ہے کہ غزہ کا نظم و نسق فلسطینی عوام کا حق اور ذمہ داری ہے۔ اماراتی وزیر مملکت رعیم بنت ابراہیم الہاشمی نے غزہ کی سول انتظامیہ سنبھالنے سے متعلق تمام دعوے بے بنیاد قرار دے دئے۔ رعیم الہاشمی کے مطابق غزہ کی حکمرانی اور انتظام فلسطینی عوام کی ذمہ داری ہے، کسی بیرونی فریق کی نہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امارات غزہ میں فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد میں اضافے کے لیے پُرعزم ہے۔ اماراتی وزیر نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان پائیدار امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
یہ بیان اسرائیلی چینل 12 کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی حمایت سے امارات غزہ کی سول انتظامیہ سنبھالنا چاہتا ہے۔


































