تہران (نیوز ڈیسک)کردستان میں باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں پاسداران انقلاب کے 3جوان شہید ہو گئے،جبکہ ایرانی فورسز نے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں دو دہشت گرد گروہوں کا صفایا کردیا ، دہشت گرد گروہ ہمسایہ ملک سے دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دینے کے لئے داخل ہوئے تھے، کارروائی کے دوران 16 دہشت گردوں کو دو کلاشنکوف، رائفلز ، ایک پستول ، دو دستی بم، 240 گولیوں اور بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا گیا،ادھر کردستان صوبے میں دیواندرہ کے علاقے میں انقلاب مخالف گروہ سے جھڑپ میں سپاہ بیت المقدس کے تین مجاہدین شہید ہو گئے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- شمالی ومغربی ایران میں دو دہشت گرد گروپس کا صفایا
شمالی ومغربی ایران میں دو دہشت گرد گروپس کا صفایا
-
Ilyas - مئی 14, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 7
- 0 minute read


































