
جدہ : سعودی عرب میں مزید دو شیعہ نوجوانوں کے سر قلم کردئے گئے۔ دونوں نوجوان حسین علی العبداللہ اور محمد خضر العوامی القطیف کے رہائشی تھے۔ ابو عبداللہ اور العوامی عقیدے اور نظریاتی وجوہات کی بنا پر سعودی جیلوں میں قید تھے۔ وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا کہ دونوں شہریوں نے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ تعاون کیا، ملک میں بدامنی اور عدم تحفظ کو ہوا دی۔ سعودی حکام نے حال ہی میں ابو عبداللہ کی والدہ کو بتایا کہ ان کی سزائے موت کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور وہ کسی دوسرے قیدی کی طرح ان سے ملاقات کر سکتی ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ نے گزشتہ مارچ میں اعلان کیا تھا کہ اس نے منحرف نظریات اور دہشت گردی سے تعلق کے الزام میں 81 افراد کو سزائے موت دی ہے۔


































