Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ایران میں طبی مراکز اور رہائشی علاقوں پر حملوں میں مزید 22 افراد شہید ، تعداد 1332 ہوگئی

Smoke billows after reported strikes on Beirut’s southern suburbs, following an escalation between Hezbollah and Israel amid the U.S.-Israeli conflict with Iran, as seen from Baabda, Lebanon, March 6, 2026. REUTERS/Mohamed Azakir

تہران : ایران پر اسرائیلی حملوں میں مزید بائیس افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے ایرانی دارالحکومت تہران۔ شیراز۔ اصفہان۔ لورستان اور دیگر علاقوں میں عسکری اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ شیراز کے زیبا شہر میں رہائشی علاقے پر حملے میں بیس افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ طبی مرکز پر حملے میں دو پیرامیڈکس نشانہ بنے۔
لورستان میں بھی حملہ کیا گیا جس میں چھ افراد زخمی ہوئے۔ ایران پر حملوں میں شہید افراد کی تعداد 1332 ہوگئی ہے۔ امریکا نے 72 گھنٹوں میں ایران کے تقریباً دو سو اہداف پر حملے کئے۔ بی ٹو بمبار طیاروں نے بنکر بسٹر بم استعمال کیے۔
امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے پہلے دن کے بعد ایرانی میزائل حملوں میں نوے فیصد کمی آگئی، کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل پیداوار کو تباہ کرنے پر توجہ ہوگی۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں چھ بیسلٹک میزائل لانچرز اور تین ایڈوانس ڈیفنس سسٹمز تباہ کردیے ہیں۔
ایرانی ہلال احمر کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے اب تک 636 مقامات کو نشانہ بنایا۔ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 21 امدادی وطبی مراکز کو شدید نقصان پہنچا، 24 اسپتالوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ 3 ہزار 90 رہائشی مکانات تباہ یا شدید متاثر ہوئے۔ ایرانی ہلال احمر کے مطابق فضائی حملوں میں 528 تجارتی مراکز اور سروس سینٹرز بھی متاثر ہوئے۔ ایرانی ہلال احمر کے 9 مراکز بھی امریکی اور اسرائیلی حملوں کی زد میں آئے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular