
بیروت : لبنان میں پارلیمانی انتخابات کا آخری مرحلہ اختتام پذیر پذیر ہوگیا۔ 15حلقوں میں 718 امیدواروں نے پارلیمنٹ کی 128 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیا۔ ووٹرز کی شرکت کا تناسب 41 فیصد رہا۔ لبنان میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 39 لاکھ ہے۔ الیکشن کے نتائج پیر کی شام تک متوقع ہیں۔ انتخابات متناسب نمائندگی کی بنیاد پر ہوئے۔ مختلف جماعتوں کو انہیں ملنے والے ووٹوں کی تعداد کے مطابق پارلیمنٹ کی نشستیں دی جائیں گی۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ عوامی غصہ اصلاح پسند امیدواروں کو کچھ نشستیں جیتنے میں مدد دے سکتا ہے۔ لیکن لبنان کے گروہ بندی پر مبنی سیاسی نظام میں وہاں طاقت کے توازن میں کسی بڑی تبدیلی کی توقعات کم ہیں۔


































