
دمشق: ترک فوجیوں نے ایک بار پھر شام کے شمال مشرقی علاقے پر حملہ کیا۔ الحسکہ کے تل تمر میں حملے سے سرحدی فورس کے 6 اہلکار زخمی ہوئے۔ حملے کی وجہ سے اس علاقے میں بجلی بھی منقطع ہو گئی۔ شام کی حکومت نے بھی بارہا اقوام متحدہ میں امریکہ کی سرکردگی میں اپنے ملک میں موجود غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو غیر قانونی اور جارحیت قرار دیتے ہوئے اُس پر سخت اعتراض درج کرایا ہے۔


































