
انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کو قبول کرنے سے انکار کردیا. قومی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے نیوز کانفرنس کے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں ناکام ہیں۔ لہٰذا فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت ناقابل قبول ہے۔طیب اردگان نے کہا کہ ترکی سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری نہیں دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کو منانے کیلئے سویڈن اور فن لینڈ کے وفود انقرہ آنے کی زحمت بھی نہ کریں۔


































