
انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کھل کر شام میں دہشت گردوں کی حمایت کردی۔ اردوان نے کہا کہ ادلب، حماہ اور حمص کے بعد باغیوں کا ہدف دمشق ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ پیش قدمی مشکلات کے بغیر جاری رہے گی۔ اردوان کے مطابق جب انھوں نے شامی صدر بشار الاسد کو ملاقات کی دعوت دی تو ان کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملا۔ البتہ شامی صدر نے کسی بھی ملاقات سے پہلے ملک کے شمال میں ترکیہ کی فوج کے زیر کنٹرول اراضی سے انخلا کی ضمانت کا مطالبہ کر دیا۔ ترک صدر نے اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد پر زور دیا کہ وہ شام کی صورت حال کے لیے جلد کوئی "سیاسی حل” تلاش کریں۔


































