Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

ترکی کا نام تبدیل، اقوام متحدہ نے ترکیہ کرنے کی منظوری دیدی

نیویارک : اقوام متحدہ نے جمہوریہ ترکی کا نام ترکیہ کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا کہ ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو جانب سے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک مراسلہ موصول ہوا جس میں تمام انتطامی امور کے لیے ترکی
کے بجائے ترکیہ استعمال کرنے کی درخواست کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ خط موصول ہوتے ہی ملک کے نام کی تبدیلی کا اطلاق ہو گیا۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کو جمع کرائے گئے مراسلے کے حوالے سے تمام عالمی تنظیموں کو بھی باضابطہ آگاہ کیا۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے ساتھ مل کر نام تبدیلی کے لیے موثر ماحول بنانے میں کامیابی ملی۔ ترک صدر نے دسمبر میں ایک میمورنڈم جاری کرنے کے بعد بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرکاری نام ترکی کو انگریزی میں تبدیل کرکے ترکیہ کرںے کا اقدام شروع کیا۔
اور عوام سے کہا کہ وہ ملک میں تیار کی جانے والی چیزوں پر لفظ ترکی کے بجائے ترکیہ استعمال کریں۔ انہوں نے کمپنیوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے برآمدی سامان کے لیے میڈ ان ترکیہ استعمال کریں۔ اور ریاستی اداروں کو اپنے خط و کتابت میں ترکیہ کو استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular