
تیونس: تیونس کے صدر قیس سعید نے بدعنوانی اور دہشت گردی کے مقدمات پر پردہ ڈالنے پر 57 ججوں کو برطرف کردیا۔ تیونس کے صدر نے وزرا کونسل کے اجلاس کی صدارت کی جس میں عدلیہ کو شفاف بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے عہد کیا کہ برطرف کیے جانے والے ججوں کے نام جاری کیے جائیں گے جنہوں نے دہشت گردی کے 6,268 مقدمات کی تحقیقات میں خلل ڈالا اور مالی اور اخلاقی بدعنوانی کا ارتکاب کیا۔


































