Sun Oct 04, 2026

نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ایران امریکا جنگ: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ کی دھمکیاں اس کی بے بسی کی علامت ہیں، ایرانی مسلح افواج

ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف جارحانہ بیانات اور بار بار دھمکیاں دی جارہی ہیں اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جارحیت، عالمی سطح پر بدامنی اور بحری قزاقی کو جائز ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ زمینی حقائق پر مبنی ہونے کے بجائے محض داخلی تشہیر کا ذریعہ ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیانات ایران کے خلاف امریکی جارحیت میں اس کی تزویراتی ناکامی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ امریکی فوج کی بے بسی کے پیش نظر بے بنیاد دعوؤں اور دھمکیوں کی تکرار طاقت کی علامت نہیں بلکہ امریکہ کی تزویراتی بے بسی کو ظاہر کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ہمیشہ خطے میں بالخصوص آزاد اور بین الاقوامی تجارت کے لیے امن و سلامتی کا مرکز رہا ہے، جبکہ امریکہ مغربی ایشیاء میں اپنی غیر قانونی، ناجائز اور جارحانہ موجودگی کے ذریعے خطے میں خطرے، بدامنی اور عدم استحکام کا باعث ہے۔ ایران کے خلاف مسلسل جارحانہ اقدامات اور بحری قزاقی میں ہونے والی ناکامیوں کی تلافی کے لیے امریکہ نے عالمی معیشت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی لفظی دھمکیاں طاقت کے توازن کے حساب کتاب میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکتیں اور نہ ہی عالمی نظام میں امریکہ کے گرتے ہوئے مقام اور ایران و مزاحمتی محاذ کے خلاف جنگ میں امریکہ کی شرمناک ناکامیوں کی تلافی کر سکتی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان شاء اللہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرِ محترم، اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بہادر ایرانی قوم، اس کی فاتح مسلح افواج اور مضبوط و ناقابلِ شکست ایران کا پیغام دنیا تک پہنچائیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular