
تہران : ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہاےکہ ٹرمپ کی پالیسیاں فریبِ نظر اور متضاد بیان بازی کا امتزاج ہیں۔ رضا عارف نے دوٹوک پیغام دیا کہ ایران کی جانب سے جواب الفاظ میں نہیں بلکہ عملی میدان میں دیا جا رہا ہے۔
ایکس پیغام میں لکھا کہ ایران نے سمندری ناکہ بندی کو ناکام بناتے ہوئے تیل کی برآمدات میں دو سے تین گنا اضافہ کیا ہے۔ جو ایران کی فیصلہ کن کامیابی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی قوم کی طاقت اور خودمختاری کسی بھی دباؤ یا بیانات سے متاثر نہیں ہو سکتی۔


































