انقرہ: مصر اور ترکیہ نے مشترکہ بیان میں فلسطینیوں کو ان کی اپنی سرزمین سے بیدخل کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کردیا۔ انقرہ میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور ان کے مصری ہم منصب بدر عبدلطی کے درمیان ملاقات کے بعد جاری بیان میں فلسطینیوں کے جائز حقوق کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے یا نقل مکانی کرنے والے کسی بھی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقائی عدم استحکام اور تنازعات میں اضافے کا خطرہ ہے۔ امن اور تعاون کے امکانات کو بھی نقصان پہنچے گا۔ بیان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا پر پابندی کو مستردکرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انروا کو کام جاری رکھنے کی اجازت دے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ٹرمپ کے منصوبے سے امن اور تعاون کے امکانات متاثر…
ٹرمپ کے منصوبے سے امن اور تعاون کے امکانات متاثر ہونگے، مصر،ترکیہ
-
Raza Musani - فروری 5, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 1
- 0 minute read


































