
لندن : امریکی صدر ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کی ناکابندی کرنے میں بڑی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانیہ۔ آسٹریلیا۔ جاپان ۔ کنیڈا سمیت بیشتر ممالک میں ناکا بندی میں معاونت سے انکار کردیا۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہاہےکہ برطانیہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل نہیں ہوگا۔ عالمی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی پر کام کریں گے۔ حکومتی ترجمان نے کہا کہ برطانیہ فرانس اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ آزاد جہاز رانی کے تحفظ کے لیے وسیع اتحاد بنانے پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی اور اس اہم گزرگاہ کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا، جو عالمی معیشت اور اندرون ملک مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز پر کسی قسم کا ٹول ٹیکس عائد نہیں ہونا چاہیے اور اس حوالے سے فرانس سمیت دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر ایک وسیع اتحاد تشکیل دینے پر کام جاری ہے۔


































