
Trump Campus Free Speech
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فریب کاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں، اقوام متحدہ کو اپنا کام جاری رکھنے دینا چاہیے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ کبھی اپنی اصل صلاحیت کے مطابق کام نہیں کر سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کی صلاحیت کے حامی ہیں، مگر یہ ادارہ عملی طور پر مؤثر ثابت نہیں ہوا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جن جنگوں کو انہوں نے خود نمٹایا، اقوام متحدہ کو وہ سب حل کرنی چاہیے تھیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے کبھی تنازعات کے حل کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع نہیں کیا اور نہ ہی ایسا کرنے کا سوچا۔
مبصرین کے مطابق ٹرمپ کے یہ بیانات اقوام متحدہ کے کردار کو کمزور کرنے کی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس پیش رفت نے عالمی سطح پر تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔


































